counter easy hit

گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

GB continued snowfall in the mountains

GB continued snowfall in the mountains

گلگت….گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہنزہ، گلگت استور ، اسکردو اور گوپس میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے پہنچا ہوا ہے ۔ فاٹا ، خیبرپختو نخوا اور بلوچستان میں بھی سردی جوبن پر ہے۔پنجاب اور سندھ کے شہر بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں،ملک کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈ کا راج برقرار ہے ۔ گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آج بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔سوات،مالاکنڈ، پاراچنار بھی سردی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔شمال مشرقی بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں چلنے والی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت اور بھی بڑھا دی ہے، ادھر بعض میدانی علاقوں میں گہری دھند نے ہر شے دھندلا دی۔ سندھ پنجاب کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔