counter easy hit

چیئرمین سی پیک اتھارٹی/ سی پیک ایم 8 پسماندہ ترین علاقے شامل، /گوادرائر پورٹ پردنیا کے سب سے بڑے طیارے کیلئے سہولیات شامل

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ملک کے پسماندہ ترین ریجن میں موٹروے ایم ایٹ کی تعمیر پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائیگا، اس سڑک کی تعمیر سے کیچ،آواران کے دور دراز اضلاع میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے، ہوشاب تا آواران 146 کلومیٹر شاہراہ کی 26 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی منظوری سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بلوچستان کی عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ انھوں نے اپنے   ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے کیچ اورآواران کے دور دراز اضلاع میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگاجو جنوبی بلوچستان کی زندگی بدل دے گا۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایم 8 موٹروے سکھر لاڑکانہ کو گوادر سے ملائے گی جو اس وقت زیر تعمیر ہے جبکہ گوادر اور ہوشاب 193 کلومیٹر حصے کی تعمیر کا افتتاح فروری 2016 میں کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ صوبہ سندھ میں رتو ڈیرو سے شروع ہوتا ہے اور خضدار ، آواران، ہوشاب اور تربت سے ہوتا ہوا صوبہ بلوچستان میں داخل ہوتا ہے اور ساحلی شہر گوادر کے بالکل مشرق میں مکران کوسٹل ہائی وے میں شامل ہو جاتا ہے۔ ایم 8 موٹروے کا منصوبہ بلوچستان میں دریائے دشت اور میرانی ڈیم کے قریب سے بھی گزرے گا ۔ یہ منصوبہ 4 لین پرمشتمل اور 892 کلومیٹر پر محیط ہو گا۔ ابتدا میں دو لین بنائی جائیں گی جبکہ پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد مذید دو لین تعمیر کی جائیں گی۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ یہ منصوبہ کیچ اور آواران کے دور افتادہ جنوبی پسماندہ اضلاع کے لئے مینارہ نور ثابت ہو گا اور علاقے کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔ دریں اثناء معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی تفصیلات کے بارے میں کہا کہ 230 ملین ڈالر لاگت کے ایئر پورٹ کا میگا منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ

GAWADAR, AIRPORT, WILL, BE, HIGHLY, EFFICIENT, AND, FULLY, EQUIPPED, WITH, INTERNATIONAL, STANDARDS

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات وچئیر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ230 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر میں بین الاقوامی طرز کے ائیرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،گوادد ائیر پورٹ کی تعمیر سے شہر ترقی کے کے نئے دور میں شامل ہوگا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ گوادر میں بین الاقوامی طرز کا ائیرپورٹ ہونا بھی انتہائی ضروری امر تھا۔ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا اور منصوبے پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر کے جدید ترین ائیرپورٹ کے رن وے پر دنیا کےسب سے بڑے مسافر بردار طیارے A380 کو بھی لینڈنگ اور اڑان بھرنے کی سہولت موجود ہوگی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گوادر میں دو سو تیس ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا ائیرپورٹ گوادر شہر اور پورٹ کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ائیرپورٹ کی تعمیر سے جہاں گوادر بین الاقوامی شہر کا درجہ حاصل کرلے گا وہیں اس منصوبے سے روزگار کے مواقع اور شہر کی ترقی میں انتہائی معاون بھی ثابت ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website