counter easy hit

افسوسناک خبر : گستاخ رسول گیرٹ وائلڈر اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ، ایسا اعلان کہ امت مسلمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

لندن (ویب ڈیسک) اسلام مخالف ڈچ سیاستدان گیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کے ایک متنازعہ مقابلے کو بحال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس مقابلے کا فاتح ایک ایسا تاریک خاکہ ٹھہرایا گیا ہے، جس میں ایک باریش شخص نے ایک سیاہ پگڑی پہن رکھی ہے۔ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے

 

خان صاحب کا اسکینڈل سامنے لانے کی دھمکیاں دینے والی حریم شاہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی ۔۔۔۔ موصوفہ کی ایسی شخصیت کی گود میں بیٹھے ہوئے تصاویر سامنے آگئیں کہ ہر طرف شور مچ گیا

اور اسلام کی مخالفت کے لیے مشہور رکن پارلیمان گیئرٹ وِلڈرز نے ایسا ایک متنازعہ مقابلہ کرانے کا اعلان گزشتہ برس بھی کیا تھا مگر پھر اس کے خلاف پرتشدد احتجاج کے خدشے کے باعث یہ مبینہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اب لیکن اس متنازعہ ڈچ سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ ایسا ایک مقابلہ منعقد ہو بھی چکا۔گیئرٹ وِلڈرز نے اتوار اٹھائیس دسمبر کو اعلان کیا انہوں نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کا جو مقابلہ منعقد کرایا، اس کا نام نہاد فاتح ایک ایسے تاریک خاکے کو قرار دیا گیا، جس میں ایک باریش شخص نے سیاہ پگڑی اور سیاہ قمیص پہن رکھی تھی۔ دی ہیگ کی ڈچ قومی پارلیمان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ گیئرٹ وِلڈرز نے اس موقع پر کہا، ”آزادی اظہار کو پرتشدد اور اسلامی فتووں پر غالب آنا ہی ہو گا۔‘‘گیئرٹ وِلڈرز نے گزشتہ برس بھی ایسے ہی ایک متنازعہ مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اگست 2018ء میں وِلڈرز نے یہ مقابلہ اس وقت منسوخ کر دیا تھا جب ڈچ پولیس نے ایک ایسے 26 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا تھا، جس نے اس سیاستدان کے اسلام مخالف نظریات کی وجہ سے اسے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ وِلڈرز کے اعلان کردہ پچھلے سال کے اسی متنازعہ مقابلے کے خلاف اکثریتی طور پر مسلم آبادی والے ممالک میں بہت بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے، جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے مسلمانوں کے نزدیک ایسے خاکے اس لیے انتہائی اشتعال انگیز ہوتے ہیں کہ اسلام میں  روایتی طور پر پیغمبر اسلام کے خاکے بنانے کی ممانعت ہے اور ایسے کسی بھی اقدام کو بہت برا سمجھا جاتا ہے۔سن 2005ء میں ڈنمارک کے ایک اخبار ‘ژیلانڈز پوسٹن‘ نے پیغمبر اسلام کا ایک ایسا متنازعہ خاکہ شائع کیا تھا، جس کے خلاف اسلامی دنیا میں شدید احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ اس کے بعد اس ڈینش اخبا رکے ایڈیٹر اور اس کے کارٹونسٹ کُرٹ ویسٹرگارڈ کو قتل کرنے کی کئی کوششیں بھی کی گئی تھیں۔اس کے علاوہ سن 2015ء میں ایک مسلح اسلام پسند حملہ آور نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں طنزیہ جریدے ‘شارلی ایبدو‘ کے دفاتر میں فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ فرانسیسی جریدہ اکثر اسلام سمیت مختلف مذاہب سے متعلق طنزیہ مضامین شائع کرتا رہتا ہے۔گزشتہ برس جب گیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں کے ایک مقابلے کے انعقاد کاا علان کیا تھا، تو پاکستان میں تحریک لبیک نامی اسلام پسند پارٹی کے رہنما خادم حسین رضوی نے وِلڈرز کے خلاف ایک فتویٰ بھی جاری کر دیا تھا۔تب خادم حسین رضوی نے ایک ایسے احتجاجی مارچ کی قیادت بھی کی تھی، جس میں دس ہزار کے قریب افراد شریک ہوئے تھے۔ یہ مظاہرین ایک ایسا بڑا بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جس پر لکھا تھا کہ وہ ‘پرامن احتجاج‘ کر رہے تھے۔اس پس منظر میں اتوار اٹھائیس دسمبر کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں گیئرٹ وِلڈرز نے لکھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ان کے خلاف فتویٰ جاری کرنے پر پاکستان میں خادم حسین رضوی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

GARROT WILD, BLASHPMIOUS, ANNOUNCEMENT, AGAIN, WHAT, A, DEVIL, IS, GOING, TO, DO, AGAIN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website