counter easy hit

گڈانی:جہاز میں آگ سے جاں بحق5افراد کی میتیں پشاورروانہ

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہاز میں آگ لگنے سے جل کر جاں بحق ہونے والے پانچ مزدوروں کی لا شیں کرا چی سے قومی ایئر لائن کی پرواز سے پشاور روانہ کردی گئیں ۔ساتھی مزدور اور لواحقین کہتے ہیں حکومت اور کمپنی نے کوئی مالی مدد نہیں کی۔

GADDANI: Ship fire kills 5 people left bodies to Peshawar

GADDANI: Ship fire kills 5 people left bodies to Peshawar

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مرنے والے افراد کی میتیں کل رات گئے کراچی ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی تھیں۔لاشوں کی شناخت الف خان ، سعید خان ، صابر ، محمد سعید اور نعمت کے ناموں سے ہوئی۔ لاشوں کے ہمراہ کراچی آنے والے مزدوروں نے بتایا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کررہے ہیں ۔کمپنی اور حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی ۔محنت کشوں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی بھی شکایت کی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website