counter easy hit

گڈانی: ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔آگ پر قابو پائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

GADDANI: 2 killed as fire in the disabled ship

GADDANI: 2 killed as fire in the disabled ship

گڈانی کے پلاٹ نمبر 60 میں لنگراندازناکارہ بحری جہاز میں آج اچانک آگ لگ گئی ،جہاز پرمحنت کشوں کی موجودگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ اورریسکیوٹیمیں وہاں پہنچیں اورآگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اسکریپ بحری جہازمیں 50 سے زائد محنت کش موجود تھے جن میں سے بیشتر کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سول اسپتال گڈانی منتقل کردیا گیا ہے۔اسی جہاز میں چند دن قبل بھی آگ لگ گئی تھی ۔جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال گڈانی میں ہی نومبر میںایک ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website