yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہم اور ہمارا مستقبل

Yes 1 Webmaster September 3, 2015 1 min read
Child labour in Pakistan
Share this:
Child labour in Pakistan
Child labour in Pakistan

تحریر: الیاس محمد حسین
ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے 5 کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں، ہوٹلوں، چائے کی دکانوں، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کر رہے ہیں لاکھوں پیدل پھرکر کھانے پینے کی اشیاء بیچ رہے ہیں، بوٹ پالش کرتے نظر آتے ہیں بھیک مانگنے والے بچوں کی تعداد بھی توقع سے زیادہ ہی ہوگی ایک کروڑ سے زائد مستقبل کے معمار چائلڈ لیبر کا شکارہیں کام کرنے والے بچے سب سے زیادہ جنسی استحصال کا شکار ہوجاتے ہیں یہ سب جانتے اور مانتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی حکومت کوسب کام چھوڑ کر ایجوکیشن کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے اس وقت پاکستان کو شدید عالمی دبائو اور حالات کا سامنا ہے۔

اس قسم کی صورت حال سے نکلنے اور حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے۔پنجاب کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیںیہ بات خوش آئند ہے کہ انہوں نے ایجوکیشن کی ترویج وترقی کے لئے جو پالیسیا ں ترتیب دی ہیںماضی میںاس کی مثال نہیں ملتی۔میاں شہباز شریف نے بوٹی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لے کر ہونہار طلبہ کو ان کا حق دلانے کی کوشش کی ہے اگر ہر شخص یہ تہیہ کر لے کہ ا س نے اپنے اہل خانہ کو تعلیم یافتہ بنانا ہے تو پاکستان اقوام عالم میں سر بلند ہو سکتا ہے۔صرف اس طریقے سے ہم اپنے دشمن کا ،حالات کا،دور حاضر کا ، امریکہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہی ایک طریقہ ہے پاکستان کو بچانے کا ، اسے دشمن سے محفوظ بنانے کا۔اسے مستحکم کرنے کا۔

ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیںہمارے ملک کے سیاستدان بھی دن رات ملک وقوم کی ترقی کے بلندبانگ وعدے کرتے نہیں تھکتے ،جس طرح انصاف نظر آنا چاہیے بعینہٰ ترقی کیلئے بھی یہی شرط ہے،ہر گورنمنٹ نے تعلیمی ترقی کیلئے اپنی ترجیحات اور پالیسیاں تشکیل دی ہوئی ہیں لیکن سکولوں کی تعداد بڑھانے، کالجوں کواپ گریڈ کرنا جیسے اقدامات کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاتاپاکستان میں تعلیم اتنی مہنگی ہے کہ جس گھر میںدوتین بچے کالجز میں پڑھ رہے ہیں اس گھر کاسربراہ سارا مہینہ خرچے کرکرکے گنجا ہو جاتا ہے اور ایجوکیشن کیلئے گورنمنٹ جتنے فنڈ سالانہ مختص کرتی ہے اس سے زیادہ توگھر گھر چلنے والی کیبل سے اکھٹے ہو جاتے ہیں۔ ایک اہم بات یہ ہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا عدم استحکام سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

معاشی چکی میں پسے عوام موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے متحمل نہیں ہیں وہ اپنے بچوں کو سکول میں کیوںکر داخل کروا سکتے ہیں جس کے پاس روٹی کھانے کے لئے پیسے نہیں وہ اپنے بچوں کو تعلیم کیسے دلا سکتاہے کمال ہے کوئی بھی حکومت اس انداز سے سوچتی ہی نہیں شاید ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیں اس کے باوجود اپنے بچوں، بھائیوں، بہنوں اور دیگر فیملی ممبروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے انہیں ڈاکٹر،وکیل، انجینئر،سائنسدان بناکر انہیں معاشرہ میں ایک باوقار مقام دلا سکتے ہیں ہمارے نبیٔ رحمت ۖنے بھی علم کے حصول پر بڑا زور دیا ہے اس لحاظ سے یہ مذہبی فریضہ بھی ہے۔فروغ ِ تعلیم کیلئے جو بھی حکمت ِ عملی طے کی جائے اس پر ٹھنڈے دل و دماغ سے ٹھوس منصوبہ بندی کئے بغیر عمل نہ کیا جائے اس ضمن میں ایک چا رنکاتی پروگرام پر عمل کیا جائے تو ملک میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتاہے سب سے پہلے تو پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام رانج کرنا انتہائی ضروری ہے۔

دوسرا تعلیم کو سستا کیا جائے حکومت نجی تعلیمی اداروں کے لئے فیس کی حد مقرر کرے تاکہ تعلیمی اخراجات تک عام آدمی کی رسائی ہو سکے اور پرائیویٹ سیکٹر کے شتر بے مہار اخراجات کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہو، تیسرا سرکاری سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیوں کا معیار بہتر بنانا بھی فروغ ِ تعلیم میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے اس وقت پاکستان میں تعلیم برِ صغیر میں سب سے مہنگی ہے حکومت کو چوتھااہم اقدام یہ کرنا چاہیے کہ سکول سے یونیورسٹی سطح تک تمام تعلیمی اداروں کو ڈبل شفٹ کردیا جائے اس چا رنکاتی ایجنڈے پر عمل کرنے سے تعلیمی میدان میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

کیا اعدادو شمار ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی نہیں کہ پاکستان میں سکول جانے کی عمر کے5کروڑ سے زائد بچے ورکشاپوں،ہوٹلوں، چائے کی دکانوں ، اور اسی نوعیت کے کاروباری مراکز پر کام کررہے ہیںلاکھوں پیدل پھرکر کھانے پینے کی اشیاء بیچ رہے ہیں ،بوٹ پالش کرتے نظر آتے ہیں بھیک مانگنے والے بچوںکی تعداد بھی توقع سے زیادہ ہی ہوگی ایک کروڑ سے زائد مستقبل کے معمار چائلڈ لیبر کا شکارہیں کام کرنے والے بچے سب سے زیادہ جنسی استحصال کا شکار ہوتے ہیں ۔ ہماری حکومت کو یہ جان کرخوف نہیں آتا کہ غربت نے ہمارے پیارے پیارے بچوں کی معصومیت چھین لی ہے۔ اب والدین کو بھی اس بات کااحساس کرنا ہوگا کہ ایجو کیشن کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔

Ilyas Mohammad Hussain
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan Army
Previous Post شمالی وزیرستان میں پاک فوج 2019 تک تعینات رہے گی، قائمہ کمیٹی برائے دفاع
Next Post انوار حسنہ حصہ دوئم
Fakh

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.