counter easy hit

محمد ولی کی شناختی کارڈ کے حصول میں معاونت کرنیوالے 2 اہلکار گرفتار

fusion of ID card

fusion of ID card

ایف آئی اے کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے محمد ولی کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاون بننے والے لیویز اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔
کوئٹہ: (یس اُردو) محمد ولی کو شناختی کارڈ کے حصولی میں معاون بننے والے نادرا و دیگر اہلکاروں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے محمد ولی کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاون بننے والے لیویز اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا۔ ملزم نے سال 2001 میں محمد ولی کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کی تھی۔
محمد ولی کی دوسری بیوی اور بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنیوالے نادرا اہلکار کو بھی کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم رفعت اقبال نادرا کراچی میں تعینات تھا اور وہ نوشکی حملے کے فوری بعد روپوش ہو گیا تھا۔