نیویارک: امریکی ریاست ٹینیسی میں نیشنل گارڈ کی عسکری رضاکار روبن براؤن نے حلف اٹھاتے ہوئے ڈائناسار کی ڈمی کا استعمال کیا۔

حلف برداری کے موقع پر روبن کے چیف نے ڈمی کو دیکھ کر اپنی ہنسی کو بمشکل قابو میں رکھا اور اس حرکت پر کوئی اعتراض یا اظہارِخیال نہیں کیا، تاہم دوسری جانب روبن براؤن کے مذاق نے تنازع کھڑا کردیا ہے اور انہیں امریکی عسکری اہلکاروں اور عوام کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے








