counter easy hit

نومبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی سستی ہو گئی

 November, electricity is cheaper

November, electricity is cheaper

اسلام آباد……نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے سوا ملک بھر کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 2روپے 6پیسے سستی جبکہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 56پیسے مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کےتحت کراچی کے سوا ملک بھرکے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 2روپے6پیسے سستی کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق جنوری کےبلوں میں صارفین کویہ ریلیف فراہم کیا جائے گا، تاہم نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےگھریلو صارفین کو یہ ریلیف نہ دیا جائے۔نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کےتحت کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 56پیسے مہنگی کرنے کا بھی نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔