counter easy hit

محبت کا جھوٹا فسانہ، پولیس کو برطانیہ پلٹ نوجوان کی تلاش

UK to find young

UK to find young

خانیوال………فیس بک کی دوستی پروان چڑھنے کے بعد طالبہ سےمبینہ زیادتی اوراسے زخمی کرنے کے الزام میں انگلینڈ سے آنے والے لڑکے کی تلاش میں چھاپے مارے جارہےہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوسکے گی۔ پولیس کے مطابق شاداب ٹاؤن خانیوال کی رہائشی طالبہ کی فیس بک پر انگلینڈ میں رہائش پذیر نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہو ئی تھی جس پر لڑکا پاکستان چلاآیا۔لڑکی سے ملنے پر اسے تحفے تحائف دیئے گئے ۔مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی کی جانب سے باربارشادی کے اصرار پرملزم نے فون پر شادی کی حامی بھر لی۔جس پر لڑکی نکاح خوااورگھروالوں کو لیکر اسکے گھر پہنچ گئی ۔جس پر لڑکا طیش میں آگیا اوراپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑکی کو تشدد کانشانہ بنایاجس پر وہاں موجود افرادنے بیچ بچاؤ کرایا اوروہاں سے واپس آگئے ۔بعدمیں لڑکی کی مدعیت میں پولیس نے زیادتی کے الزام میں لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں اورجلد گرفتارکرلیاجائیگا۔جبکہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں یہ میڈیکل رپورٹ کے بعدثابت ہوسکے گا۔