counter easy hit

پاکستان میں نئے سفیر کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات، چین کی جانب سے پہلی پولیٹکل اپوائنمنٹ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان اور چین گہرے دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ،چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے لئے پرعزم ہیں۔ یہ بات سکریٹری خارجہ سہیل محمود نے پیر کو چین کے نئے سفیر نونگ رنگ سے ملاقات میں کیا۔ جنھوں نے وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ سیکرٹری خارجہ نے نئے چینی سفیر نونگ رنگ سے ملاقات میں پاک چین مضبوط اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ’ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سکریٹری خارجہ نے چین کے سفیر نامزد نونگ رنگ کا استقبال کیااور انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ سکریٹری خارجہ نے سفیر نونگ رونگ کے تجربے کو سراہا اور کامیاب مدت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کیلئے نامزد کیے جانے والے نئے سفیر نونگ رنگ کیرئیر ڈپلومیٹ نہیں ہیں بلکہ چین کی جانب سے نونگ رنگ کی بحیثیت سفیر تقرری ایک “پولیتیکل اپوائنمنٹ “ہے اور یہ ماضی قریب میں پہلا واقعہ ہے کہ چین نے پاکستان میں ایک کیرئیر ڈپلومیٹ کی جگہ سیاسی شخصیت کی بطور سفیر تقرری کی ہے۔ پاکستان میں بطور سفیر تقرری سے قبل چین میں صوبائی وزیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم انھیں ٹریڈ اینڈ کامرس میں وسیع تجربہ ہے۔ اسکے برعکس گزشتہ ماہ رخصت ہونے والے چینی سفیر یائوزینگ جو کیرئیر ڈپلومیٹ تھے وہ انتہائی وسیع سفارتی تجربے کے حامل تھے انھیں انکی سفارتی مدت کا دورانیہ تین سال مکمل ہونے پر واپس بلا لیا گیا تھا۔

FS Mahmood reaffirms Pak’s commitment to all-weather strategic partnership with China

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website