counter easy hit

صوبہ پنجاب کے اہم ترین حلقے سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والی اس خوبصورت اور باوقار خاتون کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے ؟ نام جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ملتان; پنجاب میں عام انتخابات کے دوران 141 حلقوں میں مجموعی طور پر 44 سے زائد خواتین انتخابی میدان میں اتریں گی۔ پنجاب میں جنرل نشست پر انتخاب لڑنے والی44 سے زائد خواتین میں سے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155کی امیدوار نوشین افشاں جتوئی بلوچ بھی ہیں۔

نوشین افشاں بلوچ جو پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پنجاب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جنرل نشست پر رکن اسمبلی کی پہلی اور واحد خاتون امیدوار ہیں۔ ان دنوں نوشین بلوچ گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹ مانگتی نظر آتی ہیں، نوشین افشاں بلوچ کے چھوٹے بھائی سردار وسیم خان جتوئی بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی275 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 کے لیے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوار کا نام موجود نہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے این اے 155 ملتان سے کاغذات نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ جمع کرایا تھا تاہم امیداروں کی حتمی فہرستمیں نہ تو ان کا نام موجود ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا نام ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ این اے 155 کیحتمی فہرست ریٹرننگ افسر نے تیار کی ۔مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست میں غلطی سے ان کا نام نہیں لکھا گیا، غلطی کی نشاہدہی کرادی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کچھ دیر میں نئی فہرست جاری کردے گا۔