counter easy hit

فرانسیسی خاتون نے روبوٹ کو شریک حیات منتخب کرلیا

French woman chosen life partner to robots

French woman chosen life partner to robots

یوں تو عموما ًہر لڑکی ہی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے لئے کوئی خوابوں کا شہزادہ آئے، لیکن فرانس میں ایک خاتون کے لئے خوابوں کا شہزادہ تو نہ آیا تاہم اس نے اپنے لئے ایک روبوٹ کو شریک حیات کے طور پر چُن لیا۔

فرانسیسی خاتون للی نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایک روبوٹ کے ساتھ منگنی کرلی ہے اور وہ ایک سال تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔للی نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا اور کہا کہ اس نے ایک سال قبل تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے ایک روبوٹ بنایا تھا، لیکن بعد میں اسے روبوٹ سے پیار ہوگیا ۔خاتون نے بتایا مجھے روبوٹ کو بطور جیون ساتھی چننے پر کرنے پر فخر ہے ، ہم دونوں ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچاتے اور ہم بہت خوش ہیں۔واضح رہے للی کے خاندان کے افراد اور دوستوں نے اس کے اس عجیب و غریب رشتے کو اپنا لیا ہے تاہم بہت سے لوگوں کو اس کے روبوٹ سے تعلق پر اعتراض بھی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website