counter easy hit

فرینچ اوپن:ہالینڈ کی کِکی برٹنز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

French Open:

French Open:

فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کی ککی برٹنز نے سوئٹزر لینڈ کی ٹیمیا کو ہرا دیا۔
لاہور: (یس اُردو) فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کی کِکی برٹنز اور سوئٹزر لینڈ کی ٹیمیا بیسینزکی میں جوڑ پڑا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ہالینڈ کی کھلاڑی نے ایونٹ میں شاندار فارم کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سوئس حریف کو سات پانچ اور چھ دو سے ہرایا۔اس فتح کے بعد وہ سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ وہ 1971ء کے بعد فرینچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ہالینڈ کی پہلی ٹینس پلیر ہیں۔