counter easy hit

فرنچ اوپن ٹینس، خواتین کا ڈبلز فرانسیسی جوڑی نے جیت لیا

French Open

French Open

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا ڈبلز ایونٹ میزبان ملک کی کیرولین گارسیا اور کرسٹینا نے جیت لیا ہے۔
پیرس: (یس اُردو) سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کی ڈبلز کیٹگری میں میزبان ملک کی جوڑی کا مقابلہ روسی جوڑی کے ساتھ ہوا۔ کیرولین گارسیا اور کرسٹینا پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے روس کی الینا اور ای کترینا کا جم کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ حریف جوڑی نے کم بیک کر کے دوسرا سیٹ دو چھ سے جیت لیا جبکہ تیسرے سیٹ میں قسمت فرانس کی پلیئرز پر مہربان ہو گئی۔ انہوں نے میچ میں چھ تین، دو چھ اور چھ چار سے فتح حاصل کر کے میگا ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔