counter easy hit

فرنچ میگزین پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

Terrorist

Terrorist

پیرس (یس ڈیسک) میگزین کے دفتر پر حملے میں ملوث ایک حملہ آور مارا گیا۔ امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس حملے میں ملوث دیگر دو ملزمان حراست ميں لے لیے گئے۔

امریکی ٹی وی نے انسداد دہشتگردی کے محکمے سے تعلق رکھنے والے دو سینئر اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ پیر س میگزین کے دفتر پر حملے میں ملوث ایک حملہ آور مارا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی پولیس نے پکڑ لیے ہیں۔

فرنچ پولیس نے کارروائی سے کچھ دیر قبل ہی مبینہ طور پر یمنی دہشتگرد گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 ساتھیوں میں سے 2 بھائیوں کے خاکے جاری کئے تھے۔ گزشتہ روز پیرس میں ہفتہ وار میگزین کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے ایڈیٹر سمیت 10صحافیوں اور 2پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

دہشتگردی کے اس واقعے کے خلاف فرانس سمیت یورپ بھر میں مظاہرے کئے گئے جبکہ مسلم تنظیموں سے وابستہ رہنمائوں نے قاتلوں کو شیطان کا پیرو کار قراردیا تھا۔