counter easy hit

فرانس کا پاکستانی طلبا اورمحققین کیلئے خصوصی ویزوں کے اجرا کا آغاز، اے جی فرنچ ویزا آفس میں اہم ترین سہولیات کا آغاز

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے نے پاکستانی طالب علموں اور محققین کے ویزوں کا اجرا مرحلہ وار شروع کر دیا۔ آج سے پاکستانی طالب علم اور محققین اپنے قریبی اے ای جی فرنچ ویزا آفس سے سفارتخانے میں ویزا ملاقات کیلئے درخواست دے سکیں گے۔ 3 اگست سے ویزا درخواست جمع کروائی جا سکے گی جسکے بعد بائیو میٹرکس کا عمل شروع ہو جائے گا، درخواست گزار اپنے اصل پاسپورٹ کے ساتھ فرانسیسی سفارت خانے کے ویزا سیکشن میں اپنی ویزا فیس ادا کرسکیں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں فرانس کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی طالب علموں اور محققین کیلئے ویزوں کا اجرا آج سے شر وع کیا جا رہا ہے ۔ کورونا کے پیش نظر صحت کے تناظر میں طالب علم کے ویزا درخواست کے عمل میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت فرانس کا سفر کرنے والے طالب علموں اور محققین کیلئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی ہوسکتا ہے۔ ای جی فرانچ ویزا درخواست دہندگان کو فرانسیسی سفارت خانے میں ویزا ملاقات کیلئے تاریخ اور وقت سمیت دستاویزات کی فہرست کے بارے میں ایک رسید جاری کرے گا۔ سفارتخانہ اعلٰی تعلیم سے متعلق درخواست دہندہ سے واٹس ایپ کے ذریعہ ویڈیو انٹرویو کے شیڈول کے لئے رابطہ کرے گا تاکہ امیدوار کے تعلیمی منصوبے کا جائز ہ لیا جاسکے۔ فرانسیسی سفارتخانے نے کورونا پھیلاؤ کے بعد 17 مارچ کو ویزا اجرا پر پابندی عائد کر دی تھی۔

FRENCH, EMBASSY, IN, PAKISTAN, STARTED, ISSUING, VISAS, TO, STUDENTS, AND, RESEARCHERS, OF, PAKISTAN 2

FRENCH, EMBASSY, IN, PAKISTAN, STARTED, ISSUING, VISAS, TO, STUDENTS, AND, RESEARCHERS, OF, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website