counter easy hit

فرانس کی مشہور سماجی و ادبی شخصیت عاکف غنی کو تحریک انصاف فرانس میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، یاسر قدیر

Yasir Qadeer And Malik Akif Ganee

Yasir Qadeer And Malik Akif Ganee

>ہم فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی مشہور سماجی و ادبی شخصیت معروف شاعر ،کتابوں کے مصنف محترم عاکف غنی کو تحریک انصاف فرانس میں شمولیت پر دل کی گہرایوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی آمد سے تحریک انصاف فرانس مزید بہتری کی جانب گامزن ہو گی ،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ عاکف غنی جیسے سنجیدہ و معاشرے کا درد رکھنے والے انسان کسی بھی سیاسی جماعت کا سرمایا ہوتے ہیں اور اپنی تحریروں کے ذریھے عوامی مسائل اور ان کے حل کی بہتر تجاویز سامنے لا سکتے ہیں
اس موقع پر عاکف غنی نے اپنے تحریک انصاف فرانس میں شمولیت پر روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ وہ کافی عرصہ دراز سے پاکستانی سیاست ،موجودہ پاکستانی سسٹم اور عوام میں پائی جانی والی بے چینی  اور ان کو درپیش مسائل پر نظر رکھے ھوئے تھے اور میں نے یہی نتیجہ نکالا ہے کہ موجودہ حکومت سمیت تمام سابقہ حکومتیں عوام کودرپیش مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں اور عمران خان کی صورت میں تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ  عوام کی امیدوں پر پوری اترتی نظر آتی ہے چانچہ ایک نیا پاکستان بنانے کے لیے اس وقت عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا نہایت ضروری ہے اس لیے اب باضابطہ طور پر تحریک انصاف فرانس میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں