yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

فرانس : اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں پر 21ویں عالمی کانفرنس پیرس میں شروع

Yes 1 Webmaster December 1, 2015 1 min read
Climate Change,International Conference
Share this:
Climate Change,International Conference
Climate Change,International Conference

پیرس (اے کے راؤ) احساسات، خدشات اور امیدوں‌ کے سائے میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبر آزما ہونے کے لیے اور ایک نئی عالمی حکمتِ عملی پر اتفاقِ رائے کے لیے 21 ویں عالمی کانفرنس ” 21_COP” پیر سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگئی ہے۔ 11 دسمبر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں 195 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ افتتحاحی اجلاس میں امریکی صدر باراک بامہ، روسی صدر ولادی میر پوتن، چین کے صدر شی جن پنگ اور 147 ممالک کے سربراہان اور سیاسی رہنماوں نے اس کانفرنس سے خطاب کیا۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ لورین فیبیو کی صدارت میں ہونے والی اس عالمی کانفرنس سے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ’میں یہاں ذاتی طور پر یہ کہنے آیا ہوں کہ امریکہ نہ صرف ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نئی عالمی حکمتِ عملی سے اتفاق کرتا ہے بلکہ اس کے حل کے لیے کچھ کرنے کا پابند بھی ہے ۔انہوں نے شرکا پر زور دے کر کہا کہ وہ بامعنی معاہدہ دیں کیونکہ آنے والی نسل ہمیں دیکھ رہی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوتن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم نے یہ کر کے دکھایا کہ معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے ماحول کا خیال بھی رکھ سکتے ہیں۔‘

چین کے صدر شی جن پنگ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیرس کانفرنس کو اہم موڑ نہیں سمجھتے اور نہ ہی اختتام لیکن یہ نئی شروعات ہیں۔ ” اس اجلاس کا مقصد عالمی درجۂ حرارت میں اضافے کو دو سنٹی گریڈ تک محدود کرنا ہوگا۔ ”

افتتحاحی اجلاس میں افریقی ملک انگولا کی نمائندگی کرنے والے گزا مارٹنز نے کہا ہے کہ ’ اگر بات چیت کا مقصد دو سنٹی گریڈ ہی رہا تو کم ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، علاقائی غذائی تحفظ، ایکو سسٹم حتیٰ کہ ان کی آبادی کی بقاء اور ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ گزامارٹنز کا کہنا تھا کہ ہمیں کمزور ممالک کی کپیسٹی کو مدنظر رکھ کر ایک لازم العمل معاہدے کی ضرورت ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی کانفرنس پر وزیراعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ جیسے میڈیا میں محبتوں کے شہر پیرس میں نواز مودی ملاقات کا ٹائٹل دیا گیا۔

پیرس میں 13 اور 14 نومبر کی رات ہوئی دہشت گردی کے بعد اس عالمی کانفرنس کے موقعے پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور پولیس نے اس مقام کی جانب جانے موٹروے A ون سمیت تمام سڑکیں عام آمدورفت کے لیے بند کر دی ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post عوام دھرنا سیاست اور ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بےزار ہوچکے، شہباز شریف
Next Post آئندہ برس آپریشن ضرب عضب کا آخری سال ہوگا، اسحاق ڈار
Ishaq Dar

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.