counter easy hit

فرانس: ڈیوائس کی مدد سے فضا میں 10 ہزار فٹ تک اڑنے کا خواب پورا

France: the dream

France: the dream

فرانسیسی شہری نے نئی ڈیوائس ہووربورڈ متعارف کرا دی جس کے ذریعے فضا میں 10 ہزار فٹ تک اونچا اڑا جا سکتا ہے
پیرس (یس اُردو) فرانسیسی شہری نے ہووربورڈ کے نام سے ایک نئی ڈیوائس متعارف کرا دی ، ڈیوائس کی مدد سے فضا میں دس ہزار فٹ اوپر تک اڑا جا سکتا ہے ۔
فضاؤں میں اڑنا اب انسان کا خواب نہ رہا ، فرانسیسی شہری اور جیٹ سکی کے چیمپئن فرینکی زپاٹا نے نئی ڈیوائس ہوور بورڈ متعارف کرا دی جس کے ذریعے فضا میں 10 ہزار فٹ تک اونچا اڑا جا سکتا ہے ، ڈیوائس میں جیٹ ٹربائن انجن لگایا گیا ہے ۔ ہووربورڈ دس منٹ تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ سپیڈ 93 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔ فرینکی زپاٹا نے ڈیوائس کے ذریعے پہلا تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کیا ۔