counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکریٹری ملک منیر احمد کا عبدالستار ایدھی کی وفات پر اظہار افسوس

Malik Munir Ahmad

Malik Munir Ahmad

پیرس۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئررہنما اور جنرل سیکریٹری ملک منیر احمد نے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر اپنے دلی رنج وغم کااظہار کرتے اسے ایک عظیم نقصان قرار دیاھے انھوں نے کہاکہ ان کے انتقال سے پورا پاکستان یتیم ھو گیا انھوں نے کہا کہ دنیا میں نوبل پرائز ریوڑیوں کی طرح بانٹے گئے لیکن ان کو دنیا کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم چلانے والے ایک عظیم شخص کو اس اعزازسے محروم رکھنا بدقسمتی اور جانب داری کے علاوہ اور کیا کہا جا سکتا ھے منیر احمد ملک نے عبدالستار ایدھی کے انتقال کو ایک گہرا صدمہ قرار دیا منیر احمد ملک نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سادہ منش شخص کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد انہیی پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر عطا کیا جائے پاکستان کی حکومت کے اعلی اراکین اور سیاسی جماعتوں کے تمام قائدین کو ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرناچاھئے اور ان کے آخری سفر کو ایک قومی رہنما کی حیثیت سے شان شایان بنا جائے انھوں نے کہا کہ پوری قوم ایدھی صاحب کے لواحقین میں شامل ھے لیکن ھم خصوصی طور پر بیگم بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کے علاوہ ایدھی سنٹرز میں رہنے والے عورتوں مردوں بچوں اور کارکنان سے دلی افسوس کااظہار کرتے ھیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین