counter easy hit

فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے ٹورنامنٹ میں سفیر پاکستان غالب اقبال اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ فرانسوا پوپینی کا خطاب

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے پانچویں سالانہ ٹورنامنٹ کے دوسرے دن سفیر پاکستان غالب اقبال اور ممبر پارلیمنٹ فرانسوا پوپینی نے خصوصی شرکت کی مہمانان خصوصی کا کھلاڑیوں اور آرگنائزر کے ساتھ تعارف کرایا گیا ۔کھلاڑیوں نے دونوں مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائیں۔۔ سفیر پاکستان اور ہزاروں شائقین اچھے کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہے اور کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔ سفیر پاکستان کا استقبال ایسوسی ایشن کے سرپرست چوہدری نواز ,صدر چوہدری نوید اقبال جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق اور دیگر عہدیداران نے کیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان غالب اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپس میں مل جل کر رہیں ہنسی خوشی زندگی کے تمام مراحل حل ہو جائیں گے۔ اور پاکستان کا نام روشن کریں۔ انہوں نے ونر ٹیم کیلئے بارہ سو اور رنر اپ کیلئے آٹھ سو یورو انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے پاک فرانس دوستی کے حوالے سے ممبر پارلیمنٹ فرانسوا پوپینی کی کوششوں کو سراہا۔ موسیو فرانسوا پوپینی نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی محنتی ، گرم جوش اور مخلص لوگ ہیں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ ان کا رجحان کھیلوں اور صحت مندا نہ سرگرمیوں کی طرف ہے۔ میرا تعاون آئندہ بھی فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے ساتھ رہے گا۔

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament

France Pakistan Association Tournament