counter easy hit

ٹور ڈی فرانس سائیکل کا چودھواں مرحلہ سٹیفن کمنگ نے جیت لیا

Stephen Cumming

Stephen Cumming

فرانس : ٹور ڈی سائیکل ریس کا چودھواں مرحلہ برطانیہ کے سٹیفن کمنگز نے اپنے نام کر لیا جبکہ ایونٹ میں برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے۔

فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے چودھویں مرحلے میں دنیا بھر سے شامل رائڈرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، سب نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے۔

برطانیہ کے سائیکلسٹ سٹیفن کمنگز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چودھویں سٹیج پر قبضہ جما لیا۔ ان کی جیت کا سکور 4 گھنٹے 23 منٹ اور تینتالیس سیکنڈز رہا ۔ ریس میں مجموعی طور پر برطانیہ کے کرس فروم کی برتری برقرار ہے۔