counter easy hit

چوتھا ٹیسٹ،جنوبی افریقا پہلی بار انگلینڈ پر حاوی

South Africa over England

South Africa over England

سینچورین…..انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں پہلی بار جنوبی افریقا کی ٹیم حریف پر حاوی آئی ہے،چوتھے ٹیسٹ میں کی دوسری اننگز میں اسے 175 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ نو وکٹ باقی ہیں۔
سینچورین میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 342 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،ایلسٹر کک اور جو روٹ 76،76 رنز بنائے،معین نے 61 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔جنوبی افریقا نے دوسری اننگز 133 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی اور کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 42 رنز بنالیے،ہاشم آملہ 16 اور اسٹیفن کک 23رنز کے ساتھ دوسری اننگز آگے بڑھائیں گے۔