counter easy hit

چوتھا ون ڈے؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بولاوایو: پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہےاور 300 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیریز میں 3-0 فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 201 جب کہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی تھی۔