counter easy hit

جنیاتی مرض ، 4 سالہ بچی بالغ ہوگئی

برطانیہ میں 4 سالہ بچی ہارمونز کے ایک مرض کے باعث جسمانی طور پر بالغ ہوگئی۔

Four- year-old girl got adult because of harmones problem

Four- year-old girl got adult because of hormones problem

نارتھ یارکشائر سے تعلق رکھنے والی بچی نیویا ایک ایسے مرض کا شکار ہے جو کروڑوں افراد میں سے کسی ایک کو لاحق ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ دو سال کی عمر میں سمانی طور پر بالغ ہونا شروع ہوگئی تھی۔

اس مرض کا علم اس وقت ہوا جب اہل خانہ کو بچی میں جسمانی طور پر ایسی تبدیلیاں نظر آئیں جو اس عمر کے بچوں میں نہیں ہوتیں۔دنیا بھر میں 5 فیصد بچے اس مرض کا شکار ہوتے ہیں اور بچی کی ماں چارلین ڈینٹون نے ایک ٹی وی شو میں شریک ہوکر اپنی بیٹی کے عارضے کا انکشاف کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بیماری کے خلاف لوگوں کا شعور اجاگر کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مسئلے کے شکار دیگر افراد کی مدد کی جاسکے۔چارلین کا کہنا تھا کہ دوسری سالگرہ کے موقع پر بچی کے جسم میں تبدیلیاں آنے لگی تھیں اور ابتداءمیں ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے مگر تبدیلی کا عمل تیز ہوگیا۔

اب اس بچی کو ان ہارمونز کی روک تھام کے لیے مسلسل انجیکشنز لگائے جاتے ہیں جو بلوغت کا باعث بنتے ہیں۔اس سے پہلے رواں سال میں مئی میں ہندوستان کے ایک سالہ بچے کے بارے میں بھی رپورٹ سامنے آئی تھی جو جسمانی طور پر بالغ ہوگیا تھا۔ایک سال کی عمر میں اس کی دماغی نشوونما 12 سالہ بچے کے برابر ہوچکی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website