counter easy hit

گھوٹکی : بچی کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن ،2ڈاکو ہلاک

Four search operation

Four search operation

گھوٹکی …..گھوٹکی کی آفتاب کالونی میں مغوی بچی کی بازیابی کےلیےسرچ آپریشن کے دوران علاقہ میدان جنگ بند گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو ہلاک 2پولیس اہلکار زخمی جبکہ راہ گیر بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔
ڈی ایس پی کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے جوں ہی پولیس آفتاب کالونی پہنچی ، ڈاکوؤں نے اندھا دھند گولیاں چلادیں ،مقابلے کے دوران 2ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر بچہ بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ڈی ایس پی گھوٹکی کا مزید کہناتھاکہ ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ،جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، تاہم مرنیوالوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے