counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں دھماکے میں 4 بھارتی اہلکار ہلاک

سری نگر: بارہ مولا کے علاقےسوپور میں نصب شدہ دھماکے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

Four Indian soldiers were killed in a bomb blast in Occupied Kashmirکشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا کے شہر سوپور کے علاقے گول مارکیٹ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب شہر میں حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف ہڑتال کی جارہی تھی۔ دھماکے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوپور کی گول مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا نصب شدہ تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔ حکام کے مطابق حریت رہنماؤں کی کال پر گول مارکیٹ آج مکمل طور پر بند تھی اور وہاں مظاہرہ کیا جانا تھا، احتجاجی ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات تھی۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔