counter easy hit

این اے 57، سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی تاحیات نااہل قرار

اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے کاغذاتِ نامزدگی میں حقائق چھپانے کے الزام میں تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا ہے دنیا نیوز کے مطابق Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, NA-57, was declared illiterateقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے سابق وزیرِاعظم شہاد خاقان عباسی کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ حقائق چھپانے اور معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی صادق اور امین نہیں رہے، انہوں نے اپنے ووٹر سے حقائق چھپائے اور تمام معلومات فراہم نہیں کیں، میں بطور جج اپنے اختیارات کے تحت شاہد خاقان عباسی کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیتا ہوں۔ سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ قبول کرتے ہیں، تاہم فیصلے کیخلاف اپیل کروں گا، میں نے کوئی حقائق یا معلومات نہیں چھپائیں، مجھ پر معلومات یا حقائق چھپانے کا الزام سراسر غلط ہے۔