counter easy hit

سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں اے سی کی سہولت دے دی گئی

Former prime minister Nawaz Sharif was given the facility of AC in jailلاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں اے سی کی سہولت دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جیل میں نواز شریف کے کمرے میں اے سی لگا دیا گیا ہے جبکہ جیل میں ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے

جیل کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا ہے جس کے مطابق ان کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔جبکہ شوگر بھی کنٹرول میں ہے اور اب انکی حالت بہتر ہے۔ دوسری جانب خبر کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی اور پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان،عمران خان کام کو نہ سمجتے ہیں اور نہ جانتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے زیادہ جھوٹا وزیر اعظم میں نے نہیں دیکھا پہلے ایمنسٹی اسکیم کے خلاف تھے اب خود متعارف کرادی جس ڈھٹائی سے عمران خان جھوٹ بولتے ہیں اس طرح کوئی بھی نہیں بولتا۔اپنے ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پاکستان واپسی میں تاخیر سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ چند طبی رپورٹس آنا باقی ہیں، توقع ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جاؤں گا۔ انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سب جانتے تھے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کند ذہن کے مالک ہیں، نہ کام کو سمجھتے نہ جانتے ہیں، بدقسمتی سے عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ان سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم میں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں جاکر پاکستان کے متعلق ایسا پروپیگنڈہ کیا کہ پورے معاشی ماحول کو تباہ کردیا، پہلے ایمنسٹی کے خلاف تھے اب خود متعارف کرا دی، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج ان ہی کے بندوں کو اہم پوزیشنز پر تعینات کردیا، آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی، پاکستان، آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی پیسہ لگانے کو تیار نہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرکے 500 ارب روپے کا قرضہ ملک پر چڑھا دیا گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے۔