counter easy hit

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈیسابق وزیرداخلہ چوہدری نثار آئندہ انتخابات کے لائحہ عمل اور ملکی سیاست پر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثار شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

Former minister of state, Chaudhry Nisar will now hold an important press conferenceگزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کی 27 یونین کونسل کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز سے ملاقات کے بعد سابق وزیرداخلہ نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے قومی و صوبائی حلقے منتخب کئے تھے اور اعلان کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لیں گے  جب کہ  این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے۔

تاہم چوہدری نثار نے یہ اعلان نہیں کیا تھا کہ وہ اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ لے کر انتخابات میں حصہ لیں گے یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار آج پریس کانفرنس میں انتخابات کے حوالے سے اہم اعلانات کرسکتے ہیں۔