counter easy hit

سابق لارڈ میر آف برمنگھم کونسلر چوہدری عبدالرشید کا ضیاءلامہ سنٹر بوزلے گرین کا تفصیلی دورہ

Lord Mayor Ch Abdul Rashid Visit Zia Ul Ummah Centre UK

Lord Mayor Ch Abdul Rashid Visit Zia Ul Ummah Centre UK

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) سابق لارڈ میر آف برمنگھم کونسلر چوہدری عبدالرشید کا ضیاءلامہ سنٹر بوزلے گرین کا تفصیلی دورہ ، تعمیراتی کام کا جایزہ لیتے ہویے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروایی تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے سابقہ دوسرے ایشین مسلم لارڈ میر نے ضیاء الامہ ایجوکیشن سنٹر بو زلے گرین کا تفصیلی دورہ کیا

اس دوران انہوں نے یوتھ سپورٹس سنٹر ، بچوں اور بچیوں کے پڑھنے کے لیے بنایے جانے والے دونوں ہالوں کا جایزہ لیا امام شاھد تمیز نے تعمیراتی کام سے متعلقہ مختصر بریفنگ دی اس موقع پر امام شاہد تمیز کے والد گرامی مولانا محمد تمیز چشتی ، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم قمر خلیل اور دیگر بھی موجود تھے۔

کونسلر چوہدری عبدالرشید نے ضیاء الامہ فائونڈیشن کے تعلیمی ، فلاحی اور سماجی اقدامات کو سراہتے ہوئے مستقبل قریب میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروایی۔