counter easy hit

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے حلف اٹھانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، وہ لیگی قیادت اور رہنماؤں سے ملاقاتیں میں مصروف ہیں اور ان کے ساتھ رابطے ہیں۔ گزشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چودھری نثار پنجاب کی سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں اور رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ حلف اٹھانے کے بعد ایک سے دو ہفتے میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے جہاں پنجاب کی اہم ذمہ داری پر مشاورت ہوگی۔