counter easy hit

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے تہلکہ خیز پیشگوئی کردی

Former Indian Supreme Court judge Mercente Katju makes spurious plea

لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ بھارتی معاشی بحران پر ہندوستانی مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا ئے گا۔بھارتی سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا، بی جے پی اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ حربے اختیار کرے گی۔مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا اپنے ایک مضمون میں یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے پراپیگنڈے کی وجہ سے بنگالی ہندو بھی فرقہ پرست سوچ کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی مسلم خوشنودی پالیسی سے بھی ماحول بگڑ رہا ہے، شہریت کی تصدیق سے متعلق بی جے پی کے نئے شوشے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے 92 تا 94 فیصد افراد ہندوستان کے اصل باشندے نہیں ہیں بلکہ یہ تمام مہاجر ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website