counter easy hit

سابق وفاقی وزیر چوھدری شہباز حسین کی کاشانۂ ادب آمد

Chaudhry Shahbaz Hussain-Visit

Chaudhry Shahbaz Hussain-Visit

ریاض (ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری) سابق وفاقی وزیر چوھدری شہباز حسین گذشتہ روز ریاض تشریف لائے۔ کاشانۂ ادب پر ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری نے ان کے اعزاز میں ایک دعوت کا اعتماد کیا جس میں ریاض شھر کی چیدہ چیدہ بااثر پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر معروف شاعر اور قلم کار جاوید اختر جاوید نے حلقہ فکروفن کی ادبی سرگرمیوں اور فکرونظرکی شوخیوں سے بھر پور ادبی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب فکر کو اڑان ملتی ہے تو فن کو دوام ملتا ہے ۔ فکروفن کا یہ خوبصورت امتزاج شاعری کے قالب میں ڈل کر ذہن و ذہن سفر کرتا ہے۔

چوھدری شہبازحسین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں تخلیق ہونے والا ادب اپنا مختلف ذائقہ اور شناخت رکھتا ہے ۔ یہاں تخلیق ہونے والے ادب میں حمد و نعت کی تخلیق کاری نمایاں ہے حلقہء فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری نے کہا کہ فکروفن کی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور ادب بھر پور انداز میں تخلیق ہوتا رہے گا اور تخلیقی ادب کو جلا بخشتی رہیں گی۔

انہوں نے چوھدری شہباز حسین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ جدہ سے ہماری دعوت پر ریاض تشریف لائے جو ہمارے لئے باعث صد افتخار ہے اس موقع پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کے چوھدری خالد اور مجلس پاکستان کے سیکٹری جنرل حافظ عبدالواحید اور پاکستان انوسٹر فورم کے صدر جناب اصغر قریشی اور دیگر معززین نے شرکت کی بعد میں یہ محفل انوسٹر فورم کے صدر جناب اصغر قریشی کے در دولت پر سجی جو رات کئے تک جاری رہی۔

اس میں چوھدری شہباز حسین نے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات سے ملاقات کی جس میں پاکبانوں کے مسائل زیر بحث آئے اور ان پر سیر حاصل گفتگو ہوئی آخر میں محمد اصغر قریشی صاحب نے پر تکلف عشائیہ سے سب مہمانوں کی خاطر تواضع کی ۔ چوھدری شہباز نے رات گئے تک ریاض کے معززین کا محبت نچھاور کرے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وہ چوھدری خالد اور جاوید اختر کے ہمراہ آیئر پورٹ کیلئے روانہ ہو گئے۔