counter easy hit

مصر کے سابق صد محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے

Former Egyptian Egyptian President Morsi died in the court

قاہرہ:  محمد مرسی کو 2013ء میں فوج نے بغاوت کے بعد جیل میں ڈال دیا تھا۔ مرحوم محمد مرسی اخوان المسلمین کے رہنما تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ حسنی مبارک کے استعفیٰ کے بعد انتخابات جیت کر 2012ء میں برسر اقتدار آئے تھے۔ محمد المرسی کو 2013ء میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔ مصر کے معزول صدر محمد مرسی 1951ء میں ضلع شرقیہ کے گاؤں ال ادوا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکہ سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ اخوان المسلیمن نے 2012ء میں اپنے پسندیدہ امیدوار کے صدارتی امیدوار کی دوڑ چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے بعد محمد مرسی کو اپنا صدارتی امیدوار چنا۔ انتخاب میں کامیابی کے بعد محمد مرسی نے تمام مصریوں کا صدر بننے کے عزم کا اظہار کیا۔ البتہ ان کے نقادوں کا الزام تھا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے اور انھوں نے اسلام پسندوں کو سیاسی منظر نامے پر چھا جانے کے مواقعے فراہم کرانے کے علاوہ وہ ملکی معیشت کو اچھی طرح چلانے میں ناکام رہے۔ بی بی سی کے مطابق محمد مرسی ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران بے ہوش ہوئے اور بعد ازاں انتقال کر گئے، ان کی عمر 67 برس تھی۔ محمد مرسی پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے 2011ء میں اسلامی شدت پسندوں کو جیل سے بھاگنے میں مدد کی جس پر انھیں سزائے موت دینے کا حکم جاری کیا گیا جسے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ختم کر کے ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔ محمد مرسی کے خلاف دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی جماعت حماس کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے ایک جاسوسی کے مقدمے کی کارروائی جاری تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website