counter easy hit

سابق کرکٹر عمر اکمل نے خود کو کی جانیوالی فکسنگ کی آفر کا انکشاف کر دیا

Former cricketer Omar Akmal has revealed the offer of fixing himself

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش کا دعویٰ کیا ہے۔گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستان کے عمر اکمل سمیت 9 کرکٹرز ایکشن میں ہیں۔فکسکنگ کی پیشکش کرنے والوں میں ایک شخص کا نام کرش بتایا جا رہا
ہے جس کا تعلق بھارت سے ہے جب کہ دوسرا شخص سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر ہے۔اطلاعات کے مطابق عمر اکمل نے منصور اختر کے حوالے سے ٹی ٹوئنٹی لیگ کی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کی ہے کہ انہیں منصور اختر کی جانب سے کرپشن میں ملوث ہونے کی پیش کش کی گئی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکا میں مقیم 61 سالہ منصور اختر گلوبل ٹی 20کینیڈا لیگ میں ’ونی پیگ ہاکس‘ کے آفیشل تھے، اسی ٹیم کے لیے عمر اکمل کھیل رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جب منصور اختر نے کرپشن میں ملوث ہونے کی پیشکش کی تو عمر اکمل نے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بعدازاں گلوبل کینیڈا لیگ کے منتظمین کو مطلع کیا۔منصور اختر جو 1980ء سے 1990ء تک پاکستان کے لیے 19 ٹیسٹ اور 41 بین الاقوامی ون ڈے کھیلے، کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے عمر اکمل سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ امریکا میں ہونے والی لیگ کے حوالے سے گفتگو کی، حیران ہوں کہ انہوں نے میرا نام کیسے لے لیا۔دوسری طرف گلوبل ٹی 20 میں شامل تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن یونٹ نے کرش اور منصور اختر سے دور رہنے اور رابطہ کرنے کی صورت میں فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو کرپشن کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔کینیڈا میں کھیلے جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو کرپشن کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم عمر اکمل آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو پیشکش سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق گلوبل لیگ سے وابستہ ایک سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے عمر اکمل کو پیشکش کی تھی جب کہ آئی سی سی نے پلیئرز کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ ایک بھارتی بکی بھی لیگ میں سرگرم ہے، پاکستانی کرکٹر نے گلوبل ٹی 20 میں پیشکش سے منتظمین کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ گلوبل ٹی 20 لیگ سے پی سی بی کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی منظوری کے بعد کرکٹرز کو این او سی دیتا ہےواضح رہے کہ گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شریک ہیں جن میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد نواز، شعیب ملک اور عمر اکمل شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website