counter easy hit

سابق چیف جسٹس نے فوجی عدالتوں کو غیر آئینی قرار دیدیا

Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے پاس غیر آئینی اقدامات کا اختیار نہیں اور اگر فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے ترمیم کی گئی تو وہ بھی غیر آئینی ہو گی۔

افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے ہوتے ہوئے آزاد عدلیہ کی ضرورت نہیں۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ سزائے موت پر عملدرآمد موجودہ اور سابق حکمرانوں نے روک رکھا تھا اگر ملزمان کو سزائیں نہیں ہوتیں تو عدالتوں کو اس کا مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں جس کیلئے نظام مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ من گھڑت الزامات پر وہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جلد دعوٰی دائر کریں گے۔