کراچی: دھندہ اب بھی جاری ہے ، پاکستان سے اس کے مکمل خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی:سابق فاسٹ باؤلر

انہوں نے کہا کھلاڑی برائی سے بچ کر پروفیشنل کیریئر کو طوالت دے سکتے ہیں کیونکہ سپاٹ فکسنگ کے نرغے میں آکر کھلاڑیوں کا سنہری مستقبل داؤپر لگ جاتا ہے اس لئے انہیں بدعنوانی سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں مزید غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے میں مدد ملے گی۔
وقار یونس کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ اور ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سمیت پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے بارے میں تاثر تبدیل ہوگیا۔








