yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بھولا ریکارڈ، قندیل بلوچ اور ہماری منافقت

MH Kazmi July 29, 2019 1 min read
Forgotten records, Kandel Baloch and our hypocrisy
Share this:

Forgotten records, Kandel Baloch and our hypocrisy

فیس بک پر ایک پیج بھولا ریکارڈ کے نام سے موجود ہے۔ اس کے تقریباَ اڑھائی لاکھ فالورز ہیں۔ یہ پیج گجرات کا ایک سنار چلا رہا ہے جس کا اصل نام نبیل اکرم ہے ۔یہ صاحب ایک عام سے سنار تھے مگر اپریل دو ہزار سترہ نے انہیں خاص بنا دیا۔ کیسے؟ اس مہینے میں سوشل میڈیا پر دو ہیش ٹیگز وائرل ہو گئے تھے۔ ایک تھا پانچ ہزار درہم اور دوسرا تھا جائداداں ویچ چھڈیاں نے۔ ان دونوں ہیش ٹیگز کے پیچھےبھولا صاحب کی ایک وائرل ویڈیو تھی جس میں وہ دبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک مراکشی لڑکی کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔ یہ ویڈیو بھولا نے اپنے دوستوں کے لئے بنائی تھی۔ اس میں وہ یہ جملے بولتے ہیں کہ انہوں نے اس لڑ کی کو ان کے ساتھ ایک رات گزارنے کے لئے پانچ ہزار درہم ادا کئے ہیں۔ یہ ویڈیو ان کے کسی دوست نے شرارتاَانٹرنیٹ پر ڈال دی اور وہاں سے یہ وائرل ہوگئی۔اس کے بعد نبیل اکرم عرف بھولا نے اپنا ایک فیس بک پیج بنا لیا۔ جب شہرت مل ہی رہی ہے تو اس کا بھر پور فائدہ کیوں نہ اٹھایا جائے۔ یہی سوچتے ہوئے کچھ ٹی وی چینلز نے بھی بھولا کی شہرت سے خوب فائدہ اٹھایا۔ابھی حال ہی میں بھولا نے اپنے پیج پر ایک اور ویڈیو اپلوڈ کی ہے ۔ اس ویڈیو میں بھی وہ ایک لڑکی کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں ۔ اس ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں جہاں کچھ لوگ انہیں ان کے گناہ کا احساس دلا رہے ہیں وہیں عوام کی ایک بڑی تعداد اس ویڈیو کو ایک تفریحی ویڈیو سمجھتے ہوئےدیکھ رہی ہے۔ دوستوں کو ٹیگ کیا جا رہا ہے اور ان سے پانچ ہزار درہم کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پہلی ویڈیو کے بارے میں تو بھولا صاحب نے بیان دیا تھا کہ کسی دوست نے شرارتاَ اپلوڈ کر دی تھی مگر یہ نئی ویڈیو انہوں نے خود اپنے پیج پر اپلوڈ کی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ عوام کی تفریح کا بخوبی خیال رکھتے ہیں ۔نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کی یہ ویڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ہمارے معاشرے نے مرد اور عورت کے لئے الگ الگ پیمانے بنائے ہوئے ہیں۔ اگر قندیل بلوچ اپنی کوئی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈالے تو کہرام مچ جاتا ہے۔ کی بورڈ مجاہدین اس کی پوسٹس پر فوری حملہ کر دیتے ہیں اور اس کو ایسی ایسی گالیوں سے نوازتے ہیں کہ اگر کسی نے گالیوں میں پی ایچ ڈی کرنی ہو تو یہاں سے مکمل ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے۔ قندیل کے بھائیوں کو طعنے دیے جاتے ہیں اور انہیں اس مقام تک لایا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک اپنی ہی سگی بہن کو قتل کرنے کی ٹھان لیتا ہے۔ دوسری طرف نبیل اکرم عرف بھولا ہے جو اپنا نام بھولا رکھ کے ہرقابلِ اعتراض کام بھول پنے میں کیے جا رہا ہے۔اور ہمارے عوام اس “بھولے انٹرٹینمنٹ ” کو خوب پسند بھی کر رہے ہیں کیونکہ بھولا صاحب مرد ہیں اور مرد کی عزت کو کبھی بٹا نہیں لگا کرتا۔ عزت تو صرف عورت کی نازک ہوتی ہے جو ہلکی سی چیخ مارنے پر بھی خراب ہو جاتی ہے۔بھولا ریکارڈ کی ایسی ویڈیوز دیکھ کر قندیل کا غم تازہ ہو جاتا ہے۔ اگر بھولا کو یہ سب کرنے کی اجازت ہے تو قندیل کو کیوں نہیں؟ بھولا کی ویڈیوز تفریحی اور قندیل کی ویڈیوز فحش کیوں؟ سوچیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What was Ayub Khan's bitter opinion about Pakistan in the mother country?
Previous Post مادرِ ملت کی ایوب خان کے پاکستان کے بارے میں کیا تلخ ترین رائے تھی؟
Next Post سعودی عرب سمیت پورے عالم اسلام میں سوگ ۔۔۔۔ نامور شخصیت کے انتقال کی خبر آگئی
The whole world including Saudi Arabia mourns Islam The famous personality died

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.