گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل لیاری گینگ وار کے حوالے سے مشہور تھا، ماضی کو بھول جائیں اب لیاری پر امن علاقہ ہے۔

Forget the past, Lyari area is peaceful now, Governor Sindh
بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں وزیراعظم لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے فٹبال اور باکسنگ میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کراچی کا قدیم علاقہ ہے ہمیں اس پر فخر ہے۔ صوبائی حکومت اور عوام مل کرلیاری کو صاف کریں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فٹبال اور باکسنگ لیاری کی پہچان تھے۔لیاری میں فٹبال اور باکسنگ کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ تقریب میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 151طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔








