counter easy hit

سیکرٹری خارجہ کو نواز شریف کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم، وارنٹ وزارت خارجہ کو موصول ہوگئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو موصول ہوگئے ہیں۔جو ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے انھیں ارسال کیے گئے تھے۔ جس کے بعد وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سے بھی رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وارنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کئے گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کیے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر عدالت نے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا تھا کہ کیا اشتہاری ہوتے ہوئے نواز شریف کی اپیل سنی جا سکتی ہے؟

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف کی عدم حاضری پر اپیل سنی جا سکتی ہے تو پھر نیب کو بھی سن لیتے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ عدالت میں درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابھی توطے کرنا ہے کہ کیا نواز شریف کی درخواست سنی بھی جا سکتی ہے یا نہیں؟

جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ پریس میں ایک بات غلط رپورٹ ہوئی کہ اپیلوں پر سماعت کی بات کی گئی۔ ہم صرف نواز شریف کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی بات کر رہے ہیں۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل کے دوران مؤقف اپنایا تھا کہ نواز شریف کو دوسری عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے اور بغیر سنےاشتہاری قرار دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website