counter easy hit

سی پیک منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہیں،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک چین اقتصادی راہداری تبدیلی کا منصوبہ ہے۔ یہ بات سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں سی پیک منصوبے کی پیشرفت اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مشترکہ کوششوں سے سی پیک علاقائی تجارت کا مرکز بنے گا جبکہ سی پیک سےدونوں ممالک کی عوام میں تعلق گہرااور رابطوں کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری تبدیلی کامنصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پر مکمل قومی اتفاق رائےموجود ہے جبکہ پاکستان اور چین تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کےتوانائی اورانفرااسٹرکچرمنصوبوں سےہزاروں ملازمتیں پیداہوں گی اور ان منصوبوں سےصنعت وپیداوارکےشعبوں کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ ملاقات میں چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہیں جبکہ پاکستان صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرے گا۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ جے سی سی کا دسواں اجلاس جلد ہوگا، اجلاس سےسی پیک منصوبوں میں توسیع اورمعاشی مواقع بڑھیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website