counter easy hit

پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادھو سے متعلق کیس پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل کرنے کے لیے پرعزم، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادھو سے متعلق کیس پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجما ن عائشہ فاروقی کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کوتیسری قونصلر رسائی سےمتعلق پاکستان کی پیشکش پر بھارت سے تاحال جواب نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے اورسرچ آپریشن جاری ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پرمسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، پاکستان بھارت سے کہتا آ رہا ہے کہ یو این مبصر گروپ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ روز انٹرنیشنل میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بنگلادیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔ دورہ سے متعلق تفصیلات حتمی شکل دیئے جانے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چین سے واپسی کے خواہشمند طلبا کی واپسی پر غور جاری ہے۔ ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ فلسطین پر ہمارا موقف اصولی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ افغان رہنما عبداللہ عبداللہ کے دورے پاکستان کے لیے انہیں دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ اور چین دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان بیجنگ اور واشنگٹن کے باہمی مسائل پر بات چیت نہیں کرتا۔ عائشہ فاروقی نے کہا کہ 14جولائی کو افغان نیشنل فورسز نے پاکستان میں گولہ باری کی۔ 15جولائی کو بھی مہمند اور باجوڑ میں افغان فورسز نے شیلنگ کی۔ پاکستان افغان سرحد پر توپخانہ اور مارٹرز کا استعمال نہیں کر رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے اڑھائی لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لائے ہیں۔ ہم لیبیا کی قومی سالمیت اور خودمختاری کے حامی ہیں۔ لیبیا کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بالا روک ٹوک جاری ہیں۔ کلگام اور شوپیاں میں مزید کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں برس ایک ہزار722مرتبہ ایل اوسی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔ ہم نے ہمیشہ اقوام متحدہ ، آزاد مبصرین اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی تک رسائی فراہم کی۔ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی تک رسائی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے رواں سال 32 شہادتیں ہوئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کو ٹیلی فون کال کی۔ وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیش میں سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website