counter easy hit

اقلتیوں کے غیر محفوظ ہونے کے بے بنیاد بھارتی الزامات مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کا شکار ہونے اوردہشتگردی کے حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، بھارتی وزارت خارجہ اپنے ملک میں اقلیتوں کیخلاف ناروا سلوک اوردہشتگردی سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے بیانات جاری کرتی ہے۔یہ بات ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کا شکار ہونے اور دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہی۔ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے اور بنیاد الزامات لگا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور اپنے ہی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کیخلاف نارروا سلوک اور دہشت گردی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت من گھڑت الزامات سے جھوٹ کو حقیقت میں تبدیل نہیں کر سکتا۔ ایسی مایوس کن کوششیں بھارت کی ملکی اور خارجہ پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ اس کے برعکس ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے بھارت کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا۔ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی کے استعمال سے باز رہے۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند اور اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website