counter easy hit

پاکستان کی طرف سے شواہد پرمبنی ڈوذیئر پربھارتی بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزارت خارجہ نے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر مبنی ڈوزئیر پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے ہرزہ سرائی کو مسترد کر دیا, ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کے مہیا کردہ شواہد کی تردید کو سختی سے مسترد کرتا ہے, بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے ہمیشہ کی طرح دیدہ دلیری سے دوبارہ من گھڑت موقف اپنایا ہے, ترجمان نے واضح کیا کہ اندھی تردید اور پرانے الزامات دہرانے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے, انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ڈوزئیر بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی, معاونت, اکسانے, مالی امداد اور تخریب کاری کو تکمیل تک پہنچانے کی تفصیلات پیش کرتا ہے, 2001 سے اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین پر 19ہزار دہشت گرد حملوں کا سامنا کیا, ان دہشت گرد حملوں میں 83 ہزار اموات ہوئیں ہیں, دہشت گرد حملوں میں ہونے والے اقتصادی نقصانات 126 ارب امریکی ڈالرز کے قریب ہیں, پاکستان اپنی سرحدوں میں بھارت کی دہشت گردی کی پشت بانی سے شدید متاثر ہو رہا ہے,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website