counter easy hit

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات، چیئرمین نے وزیر خارجہ کو سینیٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چئیرمین سینٹ کے چیمبرآئے۔ جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کیی۔ ملاقات میں اہم قومی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گوادر میں متوقع ایشیائی پارلیمانی اجلاس(اے پی اے) سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئےچئیرمین سینٹ نے اے پی اے کے انعقاد کے سلسلے میں اب تک کی جانے والی تیاریوں سے متعلق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔ چئیرمین سینٹ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو سینٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی

Foreign, Minister, Shah Qureshi, meet, Chairman Senate, Sadiq Sanjrani, in, his, Chamber, today