اسلام آباد(ایس ایم حسنین) آرمی پبلک سکول کے اندہوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں۔ اس دن کو ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی پانچویں برسی کے موقع پر کہی۔ انھوں نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے پوری قوم کو یکجا کیا۔ پوری قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے۔ قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ انشاء اللہ معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ دہشتگردی کی اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لینگے۔
FOREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI, MESSAGE, ON, ANNIVERSSARY, OF, APS, MARTYERS