counter easy hit

اہم قومی وبین الاقوامی شخصیات کاوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی کورونا وبا سے جلد صحتیابی کیلئے ملکی وبین الاقوامی شخصیات کی طرف سے ان کیلئے بذریہ ٹیلی فون اورسوشل میڈیا پرمیسجز اوردعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اور پاکستان سے باہر، دنیا بھر سے متعدد اہم شخصیات نے بذریعہ فون اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پیغامات کے ذریعے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی سید زلفی بخاری،چیئرمین فارن ریلیشنز کمیٹی، سینیٹر مشاہد حسین سید, سینیٹر راؤ اقبال سابق آئی جی پنجاب، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی جبکہ یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کمینارا، سویٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسس اور نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ مسٹرسٹیف بلاک نے بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستان اور دنیا بھر سے بذریعہ فون کالز ،میسجز دعائیہ پیغامات بھجوانے اور صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website