counter easy hit

غیر ملکی فورسز سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا، جنرل زبیر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Foreign forces can not establish peace in Afghanistan, General Zubair

Foreign forces can not establish peace in Afghanistan, General Zubair

لندن میں برٹش پاکستانیوں کےزیراہتمام تقریب سے خطاب میں جنرل محمود حیات نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ سےنہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کےخلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے۔ جنرل محمود حیات نے کہا کہ پاک فوج نےعوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن ہمارے طریقے سے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارت کشمیر سے دھیان ہٹانے کے لیے ایل او سی پر جارحیت کر رہا ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔